Reg: 12841587     

کورونا شرح کراچی میں 9 فیصد، حیدر آباد میں 10 فیصد

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

ملک اور صوبہ سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 9 فیصد پر آ گئی، حیدر آباد میں یہ شرح 10 فیصد، جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں 5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان محکمۂ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 85 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

اس دوران شہرِ قائد میں کیئے گئے 4 ہزار 114 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ میں سے 364 ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 70 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

حیدر آباد میں اس دوران 1 ہزار 113 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 108 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

کراچی و حیدر آباد کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی شرح 4 اعشاریہ 77 فیصد رہی۔

اس دوران ان اضلاع میں11 ہزار 415 کورونا ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 353 ٹیسٹ مثبت آئے۔

سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طورپر کورونا وائرس کے مثبت آنے کی شرح 6 اعشاریہ 11 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

صوبے بھر میں کیئے گئے 16 ہزار 642 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ میں سے 1 ہزار 16 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان محکمۂ صحت نے یہ بھی بتایا ہے کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 35 افراد انتقال کر گئے۔

واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 39 ہزار 119 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 6 ہزار 995 ہو گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

امارات میں بڑے پیمانے پر ویزہ اصلاحات کا اعلان ملک چھوڑنے کی رعاتی مدت 180 دن تک کردی گئی

Next Post

کورونا کا شکار ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تصویر منظرِ عام پر آگئی

Related Posts
Total
0
Share