Reg: 12841587     

امارات میں بڑے پیمانے پر ویزہ اصلاحات کا اعلان ملک چھوڑنے کی رعاتی مدت 180 دن تک کردی گئی

دبئی (خصوصی رپورٹ)

امارات نے نئی ویزہ اصلاحات کا اعلان کردیا ہے جس میں دو نئے قسم کے ویزے اور ویزہ ختم ہونے کی صورت میں رعایتی مدت میں اضافہ شامل ہیں ۔ امارات کے وزیرمملکت برائے فارن ٹریڈ ثانی بن احمد الزیودی نے نئے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ایک گرین ویزہ اور فیڈرل فری لانس پرمٹ کا اجرا کیا جارہا ہے ۔ گرین ویزہ کے حامل افراد کو کسی کمپنی سے سپانسر شپ لینے کی ضرورت نہیں ہوگی اور وہ والدین اور 25 برس تک کے بچوں کو بھی سپانسر کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ شارٹ ٹرم اور فری لانس ویزہ میں بھی تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔ امارات نے بیوہ اور مطلقہ خواتین کیلئے بھی قیام کی مدت میں نرمی کردی گئی ہے وزیرمملکت کے مطابق شوہر سے محروم ہوجانے والی ایسی خواتین اب 30 یوم کی بجائے ایک سال تک قیام کرسکتی ہیں۔ ویزے کی ضمن میں طلبہ کو رعایت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ایسے طلبہ جن کی عمر 15 برس یا اس سے زائد ہے اور وہ امارات میں کام کرنے کے خواہش مند ہیں تو انہیں متعلقہ شعبے میں ویزہ جاری کردیا جائے گا تاکہ وہ اس شعبے کا تجربہ حاصل کرسکیں۔ امارات میں ویزہ ختم ہونے کی صورت میں ملک کی چھوڑنے کے لئے 30 یوم دیئے جاتے تھے جنہیں اب بڑھا کر 90 سے 180 دن کردیا گیا ہے اس مدت کا تعین ویزے اور متعلقہ فرد کے حالات تجربے اور ہنرکو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ وزیرمملکت کے مطابق یہ اصلاحات امارا ت کے 50 ویں یوم الوطنی کی مناسبت سے کئے گئے اقدامات کا حصہ ہے جس کا مقصد لوگوں کا زیادہ سے زیادہ قیام کو بڑھانا ہے تاکہ وہ اپنے تجربے اور ہنر سے ملک کی معیشت کے استحکام میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وبا کے دوران دنیا بھرمیں ڈاکٹر اور میڈیکل سٹاف کی طلب میں اضافے ہوا تھا۔ مستقبل میں کئی اور شعبوں میں بھی ہنرمندوں کی طلب میں اضافہ ہوسکتا ہے جس کے پیش نظر امارات نے ویزہ اصلاحات میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی ہیں تاکہ اپنے مستقبل کو محفوظ بناسکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

امارات کا گرین ویزہ جاری کرنے کا اعلان،کمپنی کی سپانسرشپ کے بغیرکام کی اجازت

Next Post

کورونا شرح کراچی میں 9 فیصد، حیدر آباد میں 10 فیصد

Related Posts
Total
0
Share