Reg: 12841587     

پنجاب میں خسرہ کے کیسز میں اضافہ

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

پنجاب میں خسرہ کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا، محکمۂ صحت پنجاب نے 15 نومبر سے صوبے بھر میں انسدادِ خسرہ مہم چلانے کا اعلان کر دیا۔

انچارج حفاظتی ٹیکہ جات مختار احمد نے لاہور میں ’جیو نیوز‘ کو بتایا کہ 8 ماہ کے دوران 13 اضلاع کی 63 یونین کونسلوں میں خسرہ کے 470 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ 12 بچوں کی اموات بھی ہوئیں۔

راولپنڈی میں 86 اور لاہور میں 49 بچےخسرہ سے متاثر ہوئے، 15 نومبر سے شروع ہونے والی انسدادِ خسرہ مہم کے دوران خسرہ اور روبیلا دونوں کے انجکشن اکٹھے لگائے جائیں گے۔

مہم کے دوران 9 سے 15 سال تک کی عمرکے بچوں کو خسرہ کے انجکشن لگیں گے۔

مختار احمد نے یہ بیھ بتایا کہ 2018ء میں پنجاب میں 11 ہزار بچے خسرہ میں مبتلا ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے بڑے بھائی انتقال کر گئے

Next Post

رواں ہفتے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیش گوئی

Related Posts
Total
0
Share