مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز
کراچی کی سیشن عدالت نے سانحہ مہران ٹاؤن فیکٹری کیس میں ملزمان کی درخواستِ ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس میں فیکٹری مالکان اور متعلقہ اداروں کو ذمے دار قرار دیا گیا ہے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مقدمے میں متعلقہ اداروں کو شامل نہ کرنا مرنے والوں کے ساتھ نا انصافی ہوگی۔
عدالت کا اپنے جاری کیئے گئے تحریری فیصلے میں کہنا ہے کہ غفلت برتنے والے تمام متعلقہ ادارے بھی حادثے کے ذمے دار ہیں۔
کراچی کی سیشن عدالت کی جانب سے جاری کیئے گئے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ رہائشی پلاٹ پر متعلقہ اداروں کی اجازت کے بغیر فیکٹری بنائی گئی۔
تحریری فیصلے میں عدالت کا کہنا ہے کہ عمارت میں آگ سے بچاؤ کے انتظامات نہیں تھے، دروازہ بند ہونے کے باعث 16 افراد کی جان گئی۔
کراچی کی عدالت کا اپنے تحریری فیصلے میں یہ بھی کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ تاخیر سے پہنچیں، نیز سول ڈیفنس کا عملہ غیر تربیت یافتہ تھا۔