Reg: 12841587     

شہر یار خان نے پاکستان لاھور کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں مانچسٹر کے مقامی ریسٹورںٹ میں عشائیہ دیا

عارف چودھری

حکومت پاکستان کی جانب سے اٹلی میں تعنیات سرمایہ کاری کے اعزازی مشیر شہر یار خان نے پاکستان لاھور کی ممتاز کاروباری شخصیت مال ون اور ٹینتھ ایونیو کے چیف ایگزیگٹیو رانا امتیاز ڈائریکٹر رانا علی امتیاز اور چیف ایگزیگٹیو گلبرگ گیلریا نیاز نسیم ڈائریکٹر ارباز نسیم کے اعزاز میں مانچسٹر کے مقامی ریسٹورںٹ میں عیشیائیہ دیا پی ٹی آئی بر طانیہ کے سینئر پولیٹیکل ایڈوائز ر ناصر میر نے خصوصی شرکت کی دوسرے شرکت کرنے والوں میں سابق ایم پی اے حاجی محمد افضل ملک مرحوم کے بیٹے سابق چیف کونسلر ملک اضرار افضل سینئر صحافی چودھری عارف پندھیر اور قریبی رفقاء شامل تھے بر طانیہ اور پاکستان کے سیاسی معاشی حالات بارے سیر حاصل گفتگو ہوئی-

اس موقع پر مہمان خصوصی رانا امتیاز احمد کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے شہر یار خان کا شکریہ ادا کرنے کے بعد کہا کہ دیار غیر میں بسنے والے ہمیشہ مادر وطن کے لئے سوچتے ہیں بر طانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی پاکستان میں رہنے والوں سے زیادہ مادر وطن کے لئے فکر مند رہتی ہے -پی ٹی آئ برطانیہ کے سینئر پولیٹیکل ایڈوائز ر ناصر میر کا کہنا تھا کہ ھمیں اکٹھے مل بیٹھنے کا جو موقع ملا اس سے دونوں ممالک کی آپس میں تعلقات بارے تبادلہ خیال کیا گیا تارکین وطن پاکستان کی سیاسی صورتحال میں گہری دلچسپی لیتے ہیں سابق چیف کونسلر اضرار افضل ملک -نے آج سب کو اکٹھا کرنے پر شہر یار خان کا شکریہ ادا کیا -نیاز نسیم ارباب نسیم رانا علی امتیاز کہ شہر یار خان ھمیشہ برطانیہ آنے پر اپنی مہمان نوازی میں کوئ کسر باقی نہیں چھوڑتے میزبان شہر یار خان نے مختصر نوٹس پر انکی دعوت پر آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میری ھمیشہ اوورسیز پاکستانیوں سے درخواست ھوتی کہ کہ اپنے ملک پاکستان میں سرمایہ کاری کریں

بر طانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی مادر وطن سے دلی لگاؤ کا جذبہ قابل رشک ہے اس وجہ سے پاکستان سے آئ سرکردہ ۔شخصیات کی مہمان نوازی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کچے میں پولیس کا آپریشن 18 ویں روز بھی جاری، 4 ڈاکو ہلاک اور 5 گرفتار

Next Post

پی ٹی آئی سے مذاکرات: وزیراعظم کی زیرصدارت اتحادی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس

Related Posts
Total
0
Share