Reg: 12841587     

طلاق ہونے پر کوئی افسردگی نہیں: سابقہ اہلیہ شیکھر دھون

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کی سابقہ اہلیہ اور باکسر عائشہ مکھرجی نے کہا ہے کہ اُنہیں اپنی طلاق پر کوئی افسوس نہیں ہے اور اُن کے لیے طلاق ہونا ایک عام سی بات ہے۔

عائشہ مکھرجی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک سیلفی شیئر کی جس پر ایک سوال لکھا تھا کہ ’کیا آپ طلاق کے بعد خود کو تنہا محسوس کر رہی ہیں؟‘ اور اسی سوال کے جواب میں اُنہوں نے اپنی پوسٹ کا ایک طویل کیپشن لکھا۔

اُنہوں نے لکھا کہ’بہت سی عورتیں جن کے ساتھ میں کام کرتی ہوں وہ یا تو دوستی ٹوٹنےکا خوف محسوس کر رہی ہیں یا پھر طلاق کے بعد تعلقات کے نقصان کا سامنا کر رہی ہیں۔‘

شیکھر دھون کی سابقہ اہلیہ نے لکھا کہ ’میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ اگر آپ بھی ایسا ہی کچھ محسوس کر رہی ہیں تو یہ جان لیں کہ یہ عام سی بات ہے، یہ نہ سوچیں یا محسوس کریں کہ آپ اکیلی ہیں یا آپ کے ساتھ کچھ غلط ہوا ہے۔‘

عائشہ مکھرجی نے لکھا کہ ’آپ کے ساتھ قطعی طور پر کچھ غلط نہیں ہوا ہے اور بعض اوقات چیزیں اور لوگ آپ کی زندگی سے دور ہو جاتے ہیں کیونکہ وہ اب آپ کے ساتھ زیادہ عرصے تک نہیں رہ سکتے۔‘

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’تعلقات بدلنے اور ٹوٹنے کی بہت سی وجوہات ہیں، بہتر ہے کہ لوگوں کو باتیں کرنے کا موقع نہ دیں بلکہ یہ قبول کریں کہ یہ تبدیلی اور ترقی کا ایک عام حصہ ہے۔‘

خیال رہے کہ بھارتی کرکٹر شیکھر دھون اور عائشہ مکھرجی نے شادی کے 8 سال بعد طلاق لے لی۔

عائشہ مکھرجی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ خبر شیئر کی کہ وہ اور شیکھر دھون شادی کے 8 سال بعد الگ ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ شیکھر دھون نے 2012 میں میلبورن میں مقیم باکسر عائشہ مکھرجی سے شادی کی تھی، اس جوڑے کا ایک بیٹا بھی ہے۔

دوسری جانب عائشہ مکھرجی کی شیکھر دھون کے ساتھ یہ دوسری شادی تھی، اُن کے پہلے شوہر سے اُن کی دو بیٹیاں تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

نور مقدم قتل کیس، تمام ملزمان 23 ستمبر کو طلب

Next Post

بھارتی کرکٹ بورڈ کا دھونی کو بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے بھیجنے کا فیصلہ

Related Posts

راچڈیل پاکستانی کشمیری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر راچڈیل بارو کونسل ریورسائیڈ آفس پر میئر آف کونسل راچڈل عاصم رشید نے پرچم کشائی کی

راچڈیل( خصوصی رپورٹر) پاکستانی کشمیری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم پاکستان 23 مارچ پر کونسل بارو راچڈیل…
Read More
Total
0
Share