مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز
بھارتی کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو بھی ٹیم کے ہمراہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اومان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مہندرا سنگھ دھونی ٹیم کے ہمراہ ورلڈکپ کے دوران بطور مینٹور رہیں گے۔
یہ اعلان بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
خیال رہے کہ ورلڈ کپ کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس کی قیادت ویرات کوہلی کریں گے۔
اس ٹیم میں روہیت شرما ان کے نائب ہوں گے، جبکہ ٹیم میں کئی نوجوانوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
بھارتی ٹیم زیادہ تر ایسے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو اسپن بولنگ سے حریف ٹیم کو پریشان کر سکتے ہیں۔