مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ امید کرتا ہوں کہ وزیرِ اعظم عمران خان ہماری مدد کریں گے۔
کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو کے ایم سی کو سپورٹ کرنا چاہیئے۔
ان کا کہنا ہے کہ خدارا کے ایم سی کے معاملات میں روڑے نہ اٹکائیں، اسد عمر اور علی زیدی نے کے الیکٹرک کے بل کے ساتھ کے ایم سی کے ٹیکس کی وصولی کی مخالفت کی ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ کے ایم سی نیک نیتی سے پیروں پر کھڑا ہونے کی کوشش کر رہی ہے، میرے شہر میں صرف برائی نہیں اچھائی بھی ہے۔
کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ سابق میئر کراچی وسیم اختر کے پاس ٹیکس لگانے کااختیار تھا، مگر نیت نہیں تھی۔
واضح رہے کہ کے الیکٹرک کے بل میں کے ایم سی کے ٹیکس کی کلیکشن سے وفاق نے صاف انکار کر دیا ہے جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے اس حوالے سے اصرار کیا جا رہا ہے۔
اس معاملے پر وفاقی اور سندھ حکومت آمنے سامنے آگئی ہیں۔