Reg: 12841587     

دبئی ایئر شو 14 سے 18 نومبر تک منعقد ہوگا

دبئی، (وام)

اس سال نومبر میں ہونے والے دبئی ایئر شو میں ہوا بازی، ٹیکنالوجی اور خلاء سے متعلق امور پر نو مباحثوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

جس میں ان شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات بھرپور بحث کریں گی۔ ان مباحثوں میں ہوائی سفر میں انقلاب لانے میں نئی ٹیکنالوجیز کا کردار، کارگو سیکٹر میں ہونے والی بڑی تبدیلیوں، پائیداری اور خود مختار نقل و حمل میں عالمی ترقی، نئی خلائی خدمات اورسیٹلائٹ رابطوں سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ائرسو 14 سے 18 نومبر تک ہوگا۔

عالمی صنعت کی ممتاز شخصیات دبئی ایئر شو کی کانفرنسوں میں حصہ لیں گی جن میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کے سائبر سیکورٹی کے سربراہ ڈاکٹر محمد الکویتی، ایئر ایشیا میں گروپ چیف آپریشنز آفیسر جاوید ملک، ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز میں ماحولیاتی پائیداری اور سپلائی چین کے نائب صدر اسٹیسی مالفور، سی وی جی ائیرورٹ پر چیف انوویشن آفیسر برائن کوب، سپائسی جیٹ کے چیف ٹیکنالوجی اور انوویشن آفیسر آشیش وکرم اور بوئنگ میں پائیداری اور مستقبل کی نقل و حرکت کے چیف انجینئر برائن یوٹکو شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سمندرپارپاکستانیوں کی بھیجی گئی رقومات میں اضافہ

Next Post

کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی

Related Posts
Total
0
Share