مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز
اسرائیلی جیلوں میں قید تقریباً 1400 فلسطینی قیدیوں نے بھوک ہڑتاک کا اعلان کردیا۔
فرانسیسی خبر رساں ایجسنی ( اے ایف پی ) کے مطابق فلسطینی حکام نے بتایا کہ اسرائیلی جیلوں میں قید تقریباً 1400 فلسطینیوں نے گزشتہ ہفتے جیل توڑنے کے واقع کے بعد جیل میں موجودہ حالات کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق 6 ستمبر کو اسرائیل کی ہائی سکیورٹی جیل سے قیدیوں کے فرار کے واقعے کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی ہے۔
فلسطینی حکام کے مطابق قیدیوں کے سیکڑوں ساتھیوں کو دوسری جیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے اور تلاشی کے دوران ذاتی اشیاء کو بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔
قیدیوں سے متعلق فلسطینی اتھارٹی کمیشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جیلوں میں صورتحال بہت خراب ہے، اسی لیے قیدیوں نے بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جیلوں میں قید 4000 سے زائد فلسطینیوں میں سے 1380 قیدی جمعے کے روز بھوک ہڑتال شروع کریں گے جب کہ اگلے ہفتے دوسرے قیدی بھی اس میں شامل ہونے والے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسرائیلی جیل سے اہم کمانڈر زکریا زبیدی سمیت 6 فلسطینی فرار ہوئے تھے جن میں سے 4 کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔