Reg: 12841587     

مراکش کےسیاحتی ساحل سمندر پہ واقع شہر اگادیر میں پاکستانی لذیذ کھانوں سے دنیا بھر سے آنے والے سیاح خوب لطف اندوز ہوتے ہیں

اگادیر (رپورٹ چودھری عارف )

ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے کہ دنیا بھر کے سیاح ہمارے ہوٹل بالی ووڈ ریسٹورنٹ اگادیر میں کھانا کھانے آتے ہیں:منیجرعامر

دنیا بھر میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی مادر وطن کی  معیشت کو استحکام اور مضبوط دینے میں نمایاں کردار ادا کرنے میں پیش پیش ہیں۔

افریقہ کے ملک مراکش کےسیاحتی مقام اگادیر میں پاکستانی کھانوں کا ذائقہ دوبالا کرنے کے لیے قائم ریسٹورنٹ اپنی منفردتیت کی وجہ سے سیاحوں کی خاص توجہ کا مرکز رہتا ہے ۔

مقامی ریسٹورنٹ کے مینجر محمد عامر کا کہنا تھا کہ پندرہ سال سے ریسٹورنٹ کا کاروبار کر رہے ہیں برطانیہ اور دنیا بھر سے یہاں سیاح سیر و تفریح کے لیے آتے ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے کاروبار متاثر ہوا ہے مقامی کونسل ہر طرح کا تعاون کر رہی ہے ہم یہاں سے پاکستان زرمبادلہ بھیجتے ہیں جس سے ملکی معیشت مضبوط ہوتی ہے۔

فاروق قیوم کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے پہلے ہمارا کاروبار بہت اچھا تھا وبا کی وجہ سے اس میں کمی ہوئی ہے لیکن اب دوبارہ بہتر ہو رہا ہے ہم یہاں سے پاکستان اپنے خاندان کی مالی مدد زرمبادلہ بھیجنے کی شکل میں کرتے ہیں ۔

چودھری منیر ،مبشر بٹ ،ریاض کھوکھر ،چودھری اقبال ،شاہد رفیق ،راجہ شبیر کاکڑوی کا کہنا تھا کہ اگادیر سیر و تفریح کے لیے آئے ہیں یہاں پر پاکستانی کھانے کھا کر بے حد محضوظ ہوئے اور بالی ووڈ ریسٹورنٹ اگادیر کے اسٹاف کا رویہ بھی قابل تعریف ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے مہاجرین انجیلینا جولی کا کیپیٹل ہل کا دورہ

Next Post

فیس ادا نہ کرنے پر اسکول انتظامیہ کا بچے کے سامنے والد پر تشدد

Related Posts
Total
0
Share