مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز
وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کا واحد حل ویکسینیشن ہے، ہمیں سینیٹائزر اور سماجی فاصلے کے اصولوں پر عمل کرنا چاہیئے۔
فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ماں اور بچے کی صحت کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں، خواتین کی بیماریوں سے متعلق ایک ریفرنس اسپتال بن رہا ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کورونا وائرس کی صورتِ حال سے متعلق کہنا ہے کہ ہم سب کو چاہیئے کہ ویکسینیشن کرائیں، کیونکہ اسپتال آنے والے مریضوں کی اکثریت ویکسین نہ لگوانے والوں کی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت دینے جا رہے ہیں، مختلف شہروں میں 11 نئے اسپتال بنا رہے ہیں۔