لندن(عارف چوہدری)
اولڈھم کی ممتاز کاروباری سماجی مذہبی شخصیت شوکت علی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اسلامک یورپین سینٹر اولڈہم میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد ہوا۔ جید عالم دین مولانا محمد اقبال ممتاز قانون دان بیرسٹر امجد ملک یو کے یورپ کی کاروباری شخصیت چودھری خالد محمود سابق مئیر اولڈھم کونسلر فدا حسین -کاروباری شخصیات حاجی خالد -محمد تنویر -چودھری لطیف اور کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات اور رفقا دوست احباب اور اہل خانہ نے شرکت کی اس موقع پر مولانا محمد اقبال کا کہنا تھا کہ مرحوم شوکت علی ہر دلعزیز شخصیت تھے پس پردہ غرباء اور بر سہاروں کی مدد کرتے تھے انکا کہنا تھا کہ کمیونٹی کے اندر اتفاق و اتحاد کی فضا قائم کرنے میں انکا کردار نمایاں تھا جو مدتوں یاد رکھا جائیگا بیرسٹر امجد ملک کا کہنا تھا کہ انکی کمیونٹی کے لئے بے پناہ خدمات تھیں انہوں نے ھمیشہ ضرورت مندوں کا ساتھ دیا کمیونٹی کو جوڑنے میں انکا کردار مثالی تھا ایسے لوگ دنیا میں کبھی کبھی آتے ہیں مرحوم کے کزن محمد سرور کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں اپنی چئیرئٹی کی جانب سے یتیم بچیوں کو گود لے کر انکو اعلی تعلیم دلواتے تھے آج وہ بچیاں بھی یتیم ھو گئ ہیں مر حوم شوکت علی کی بیٹی عائشہ نے کہا ھم دکھ کی اس گھڑی میں کمیونٹی کے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو والد محترم کی وفات کے بعد ہمیں مسلسل حوصلہ دے رہے ہیں
شوکت علی مرحوم کی سماجی و کمیونٹی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین و عقیدت پیش کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ انہوں نے اپنی حیات میں اتحاد و اتفاق کو فروغ دینے اور ضرورت مندوں کی مدد کو اپنی زندگی کا طرہ امتیاز بنایا