ابوظبی (خصوصی رپورٹ)
ایک ایسے وقت جب امارات “ایکسپو 2020 دبئی” کے دوران اگلے چھ ماہ میں سیاحوں کے لیے دنیا کی معروف ترین منزل بننے کی تیاری کر رہا ہے مقامی ہوٹل کی صنعت نے ریزرویشن کی وبا سے پہلے والی شرح دوبارہ حاصل کرلی ہے۔
جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (جی سی اے اے) نے بتایا ہے کہ امارات کا سفر کرنے والے سیاحوں کی کل تعداد اگست 2021 میں بڑھ کر 2.5 ملین ہو گئی جو 2020 کے اسی عرصے میں 814,000 کے مقابلے میں 207 فیصد زیادہ ہے۔
امارات نیوز ایجنسی (وام) کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اگست میں فضائی سفرمیں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جس میں 45,953 پروازیں ہوئی۔
ماہرین سیاحت کے مطابق آنے والا عرصہ سیاحت کے شعبے کے لیے ایک حقیقی پیش رفت ہو گا جبکہ اس شعبے نےحال ہی میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کے اہم فیصلوں کی ایک سیریز کے بعد اپنا توازن بحال کیا ہے جس میں مکمل طور پر ویکسین والے افراد کو انٹری ویزا کیلئیے درخواست دینے کی اجازت دینا قابل ذکر ہے۔
دو ہفتے میں امارات “ایکسپو 2020 دبئی” کاشاندار آغاز کرے گا جو دنیا کے سب سے بڑے ایونٹس میں سے ایک ہے۔ یہ نمائش اگلے چھ ماہ میں امارات کو سیاحوں کی سرفہرست جگہ بنا دے گی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ایکسپو کو 25 ملین سے زائد مقامی اور غیر ملکی سیاح دیکھنے آئیں گے جس سےسیاحت کے شعبے کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی اور اس کے ہوا بازی اور ٹرانسپورٹ سمیت کئی دیگر شعبوں کو مثبت طور پر اثرات مرتب ہوں گے۔
امارات میں ہوٹل ریزرویشن میں “ایکسپو 2020 دبئی” سے پہلے ہی نمایاں اضافہ نظر آ رہا ہے۔ ہوٹل بکنگ کی ویب سائٹ “ویگو” نے ایونٹ کی مدت کے دوران دبئی کے لیے پروازوں اور ہوٹل کے ریزرویشن کے لیے پانچ لاکھ سے زائد سرچز رجسٹر کی ہیں۔