Reg: 12841587     

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا دورہ سیالکوٹ

بیورو چیف (سیالکوٹ)

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج سیالکوٹ کا دورہ کیا جہاں وہ کورونا فیلڈ ہسپتال کا دورہ بھی کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار دورہ سیالکوٹ کے دوران احساس کفالت پروگرام کے تحت مالی امداد تقسیم کرنے کے سینٹر کا دورہ کیا۔

جہاں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو مالی امداد کی تقسیم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کورونا فیلڈ ہسپتال کا دورہ بھی کیا اورفیلڈ ہسپتال میں فراہم کردہ طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار چائلڈ پروٹیکشن سینٹر بھی گئے جبکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت سیالکوٹ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں کورونا وائرس کی صورتحال، علاج معالجے کے انتظامات، انسداد ڈینگی کیلئے کیے جانے والے اقدامات اور گندم خریداری مہم کا جائزہ لیا ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار دورہ سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ بھی گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان نے سمبڑیال اورسیالکوٹ کے اچانک دورے کیے، فرائض سے غفلت اورعوامی شکایات پر 15 بڑے آفیسرز کو معطل کردیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار متحرک ہو گئے، سمبڑیال اور سیالکوٹ کا ساڑھے تین گھنٹے طویل دورہکیا اور ختلف محکموں کا وزٹ کیا اس دوران فرائض سے غفلت برتنے، عوامی شکایات اور خراب کارکردگی پر سخت ایکشن لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال سمیت 15 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا۔

وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں خواتین قیدیوں کے معاملات پر سخت نوٹس لیا۔ جیل سپرنٹنڈنٹ اور اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ ویمن کی سرزنش کی۔ عثمان بزدار ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کے معاملات میں بدانتظامی پر سخت برہم ہوئے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دورے کے دوران سمبڑیال روڈ کی تعمیر و مرمت کی منظوری دے دی جبکہ شہاب پورہ پل کی تعمیر کیلئے 20 کروڑ روپے کے فنڈ کے اجراء کا اعلان کیا اور ایئرپورٹ سے سمبڑیال چوک تک سڑک کی تعمیر کی منظوری دے دی۔

اسی دوران ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کو تجاوزات اور مافیا کے خاتمے کیلئے بلاامتیاز کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت بھی کیا۔

سردار عثمان بزدار نے پراپرٹی ٹیکس کے معاملات کی انکوائری کیلئے سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو انکوائری افسر مقرر کر دیا۔ سردار عثمان بزدار نے ڈپٹی کمشنر آفس میں لوگو ں کے مسائل بھی سنے۔

اسٹنٹ کمشنر سمبڑیال معطل
سی او میونسپل کارپوریشن سمبڑیال معطل
ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال سمبڑیال معطل
اے ڈی ایل آر سمبڑیال کو بھی معطل کر دیا گیا۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر سیالکوٹ معطل


سب رجسٹرار رورل سیالکوٹ معطل
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سیالکوٹ بھی معطل
ایکسیئن ایریگیشن مرالہ سب ڈویژن معطل
سی او تحصیل کونسل سیالکوٹ کو بھی معطل کر دیا گیا۔
سپرنٹنڈنٹ جیل سیالکوٹ، اسسٹنٹ لیڈی سپرنٹنڈنٹ جیل بھی معطل
سی او تحصیل پسرور و ڈسکہ بھی معطل
ڈی ایس پی ڈسکہ اور ڈی ایس پی ٹریفک سیالکوٹ کو بھی معطل

ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہناتھاکہ وزیر اعلی کےدوسرے اضلاع کے سرپرائز وزٹ بھی جاری رہیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

امارات کا پہلا ابراہیم بیلون میلہ مئی 2022 میں منعقد کرنے کا اعلان

Next Post

برطانیہ نے پاکستان ، ترکی اور مالدیپ سمیت 8 ممالک کو سفری پابندیوں کی ریڈلسٹ سے نکال دیا ہے ۔

Related Posts

مراکش کی معروف کاروباری شخصیت محمد عامر نے مراکش کے شہر اگادیر کے مقامی ریسٹورنٹ میں برطانیہ کے معروف بزنس مین خالد چوہدری کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا

اگادیر(خصوصی رپورٹر) مراکش کی معروف کاروباری محمد عامر نے برطانیہ کے معروف بزنس مین خالد چوہدری کے اعزاز…
Read More
Total
0
Share