راچڈیل (عارف چوہدری)
یوم آزادی کی مناسبت سے پاکستانی کشمیری کمیونٹی ایسوسی ایشن راچڈیل اور مئیر راچڈیل عاصم رشید کی جانب سے مقامی ہال میں سالانہ ڈنر اور قوالی محفل کا اہتمام کیا گیا۔
سلیم صابری اور وسیم صابری نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔پروگرام کے مہمان خصوصی قونصل جنرل طارق وزیر تھے جبکہ دوسرے مہمانوں میں ممبر پارلیمنٹ افضل خان ،ممبر پارلیمنٹ سر ٹونی لائیڈ ،لارڈ واجد خان ،سابق ممبر یورپی پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد کریم ، ڈپٹی مئیر بری شاہینہ ہارون، سماجی راہنما رضیہ چودھری ،چودھری خالد اور بر طانیہ کی کاروباری سماجی شخصیت زاہد اقبال شامل تھے۔
اس موقع پر شرکاء نے کلچرل پروگرام کو انجوائے کیا اور پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکلنے پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔
مانچسٹر قونصلیٹ میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزیر نے کہا کہ مئیر راچڈیل نے بہت اچھا ثقافتی شو کرایا میں اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کو ریڈ لسٹ سے باہر نکلنے پر دلی مبارکباد دیتا ہوں اس کام میں سیاسی لیڈر شپ نے اہم کردار ادا کیا ۔
ممبر پارلیمنٹ سر ٹونی لائیڈ نے بھی پاکستانی کمیونٹی کو مبارک باد دی انہوں نے کہا پورے بر طانیہ اور میرے حلقے راچڈیل کی بھی پاکستانی فیملیاں جو پاکستان میں پھنسی تھی اب ان کی مشکلات دور ہو گئی ہیں۔
ممبر پارلیمنٹ افضل خان نے کہا کہ مئیر راچڈیل نے آج قوالی کی بہت اچھی محفل کا اہتمام کیا اور خصوصی طور پر ہمیں آج سب سے زیادہ خوشی پاکستان کا ریڈ لسٹ سے نکلنا ہے کیونکہ لوگوں کو بر طانیہ آنے پر پریشانی کے علاوہ 2250 پونڈ دینے پڑتے تھے جو عام لوگوں کے لئے بہت مشکل تھا۔
سابق ممبر یورپی پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد کریم کا کہنا تھا کہ آج ہم پاکستانی ڈے بھی منا رہے ہیں لیکن آج پاکستانی کشمیری کمیونٹی کو بہت خوشی کی خبر ملی ہے کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔
ڈپٹی مئیر بری شاہینہ ہارون نے پاکستانی کلچرل کو پروموٹ کرنے پر مئیر راچڈیل عاصم رشید کا شکریہ ادا کیا ۔
سیاسی راہنما راجہ صغیر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا مئیر راچڈیل عاصم رشید اور پاکستان کشمیری کمیونٹی ایسوسی ایشن کے صدر سردار شاہد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکلنے پر کمیونٹی کو مبارکباد دی۔