Reg: 12841587     

کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

شہرِ قائد میں آج  بھی وقفے وقفےسے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، آج دوپہر کے بعد تھنڈر سیلز بن سکتے ہیں جب کہ شہر میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ کے دیگر شہروں میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ  موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی میں شمال مغرب کی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

عمر شریف سفر کیلئے فٹ قرار ،اسپتال سے بذریعہ ایمبولینس ائیرپورٹ پہنچ گئے

Next Post

امریکی گلوکار آر کیلی جنسی مقاصد کیلئے انسانی اسمگلنگ میں مجرم قرار

Related Posts

پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالہ سے ممتاز کاروباری شخصیت مرزا ندیم بیگ نے برطانیہ پاکستان ،اٹلی اور سپین سے آئی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں اولڈہم کے استنبول ریسٹورنٹ میں عشیائیہ دیا

اولڈھم (عارف چودھری) ممتاز کاروباری و سیاسی شخصیت مرزا ندیم بیگ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالہ…
Read More
Total
0
Share