Reg: 12841587     

عمر شریف کی اہلیہ زرین غزل کو جرمنی میں کئی گھنٹے تھانے میں کیوں گزارنے پڑے؟

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

اداکار عمر شریف کے ہمراہ ائیر ایمبولینس میں امریکا کا سفر کرنے والی ان کی اہلیہ زرین غزل کو جرمنی میں اسٹاپ اوور کے دوران کم از کم 4 گھنٹے نیورمبرگ ائیرپورٹ کے قریبی تھانے میں گزارنے پڑے۔

ائیر ایمبولینس کو کراچی سے روانگی کے بعد جرمنی کے نیورمبرگ ائیرپورٹ پر پہلا اسٹاپ اوور کرنا تھا، امریکا میں ان کے معالج ڈاکٹر طارق شہاب کے مطابق طویل سفر کے دوران عمر شریف کو بخار اور تھکاوٹ ہو جانے کی وجہ سے کمپنی نے اسٹاپ اوور طویل کرنے کا فیصلہ کیا اور مزید طبی معائنے کے لیے ائیر ایمبولینس کمپنی نے عمر شریف کو نیورمبرگ کے اسپتال میں داخل کیا۔

ائیر ایمبولینس میں عمر شریف کی ہمسفر ان کی اہلیہ زرین غزل کے پاس جرمنی کا ویزہ نہیں تھا جس کی وجہ سے وہ ائیرپورٹ سے باہر نہیں جا سکتی تھیں اور اپنے شوہر کی اسپتال میں نگہداشت نہیں کر پا رہی تھیں، انہیں ہنگامی ویزے کے لیے پولیس سے رجوع کرنا پڑا۔

ویزے کے حصول کے طویل پراسیس کے دوران زرین غزل نے لگ بھگ 4 گھنٹے نیورمبرگ ائیرپورٹ کے قریبی تھانے میں گزارے، ضابطے کی طویل کارروائی کے بعد زریں غزل کو جرمنی کا ہنگامی ویزہ ملا تو وہ اپنے شوہر کے پاس اسپتال پہنچیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

‎برطانیہ میں پاکستان کے سابق سفیر، عزت ماب واجد شمس الحسن صاحب وفات پا گئے

Next Post

کراچی میں گرم ہواؤں کے ڈیرے، کیا آج بارش ہوگی؟

Related Posts
Total
0
Share