Reg: 12841587     

امارات نے پانچ سال کا ملٹی پل ویزہ جاری کرنا شروع کردیا، فیس 650 درہم مقرر

دبئی (بیورو رپورٹ)

امارات میں امیگریشن حکام نے پانچ سال کے ملٹی پل ویزے کیلئے درخواستیں وصول کرنا شروع کردی ہیں۔ آئی سی اے کے مطابق یہ ویزہ تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو جاری کیا جائے گا۔

یہ ویزہ سیلف اسپانسرشپ کی بنیاد پر جاری ہوگا اور اس کا حامل فرد ہروزٹ پر 90 روز قیام کرسکتا ہے جس میں 90 روز کی مزید توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔ ویزے کی فیس 650 درہم مقرر کی گئی ہے۔ ویزے کیلئے کوئی کوٹہ سسٹم مقرر نہیں کیا گیا ہے اور درخواست گزار خود بھی اپنی درخواست آئی سی اے کی ویب سائٹ کے ذریعے دے سکتا ہے۔ درخواست دینے کا طریقہ کار یہ ہے۔

درخواست گزار آئی سی اے کی ویب سائٹ پر موجود فارم پرکرے گا جس میں تمام اس کے تمام کوائف ہوں گے۔

درخواست اپنی رنگین تصویر، پاسپورٹ کی کاپی میڈیکل انشورنس ، گزشتہ چھ ماہ کی بینک اسٹیٹمنٹ اپ لوڈ کرے گا ۔ بینک اسٹیٹمنٹ میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران کم سے کم 4 ہزار ڈالر یا اس سے مساوی کرنسی ہونا چاہئے۔

درخواست گزار اپنی درخواست کا جائزہ لے گا تاکہ کوئی کمی نہ رہ جائے ۔

درخواست گزار فیس کی ادائیگی کرے گا۔

درخواست کو اس کی تفصیلات اور ویزہ ای میل کے توسط ملے گا۔

آئی سی اے کا کہنا ہے کہ یہ سروس تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے ہے اور اس ویزے کا حامل فرد پانچ سال کے دوران متعدد بار امارات میں آجا اور جاسکتا ہے تاہم ایک سال دوران وہ زیادہ سے زیادہ 90 روز قیام کرسکتا ہے۔

تاہم اگر وہ سالانہ بنیاد پر اپنے قیام میں 90 دن کی مزید توسیع چاہتا ہے تو اس کے لئے اسے درخواست دینا ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کراچی میں گرم ہواؤں کے ڈیرے، کیا آج بارش ہوگی؟

Next Post

تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی،لارڈ قربان حسین و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے لندن میں ملاقات

Related Posts
Total
0
Share