Reg: 12841587     

شہباز شریف کی مودی کو مذاکرات کی دعوت پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کا ردعمل سامنے آگیا

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگراوئونڈ نیوز)

وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو مذاکرات کی دعوت پر  وزیر اعظم آزاد کشمیر  سردار تنویر الیاس کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ اس وقت بھارت سے مذاکرات کا ہم تصوربھی نہیں کر سکتے۔

تنویرالیاس نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیوں کو پس پشت ڈال کر بھارت سے کوئی بات نہیں کی جا سکتی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قرار دادوں سے بھاگ کر کشمیر میں جبری قبضے کی کوشش کر رہا ہے۔

آزاد کشمیر کے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت پر دباؤ بڑھائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بچے کے خواہشمند سسرالیوں نے خاتون کو زبردستی انسانی ہڈیوں سے تیار پاؤڈر کھلا دیا

Next Post

سلیمان شہباز نے ‘جوکر’ والی ٹوئٹ سے متعلق وضاحت دیدی

Related Posts

پاکستان ہائی کمیشن لندن میں برطانوی پاکستانیوں کی کامیابیوں کا جشن منانے کے لیے لیگیسی پروجیکٹ کا آغاز

لندن: (عارف چودھری ) برطانوی پاکستانیوں کی کامیابیوں کا جشن منانے کے لیے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں…
Read More
Total
0
Share