Reg: 12841587     

ابوظبی ٹی 10 لیگ میں نئی تاریخ رقم ، خاتون کرکٹر مردوں کی ٹیم کی کوچ مقرر


دبئی (بیورورپورٹ)

دنیا بدل گئی ہے،ایک زمانہ تھا مرد ہی استاد تھے،وہی کوچز،وہی سب کچھ تھے،اب کام بدل رہا ہے یا پھر شاید سوچ بدل گئی ہے۔

ابو ظبی ٹی 10 لیگ میں وہ ہوگیا،جو اس سے قبل کبھی نہیں ہوا تھا،کہیں نہیں ہوا تھا۔ خاتون کرکٹر مردوں کی کوچ بن گئی ہیں۔

خاتون کھلاڑی اب مردوں کو کرکٹ کے گر سکھائیں گی،کیا یہ پہلے ممکن تھا؟ابھی بھی اسے ذہن قبول نہیں کرے گا لیکن ایسا ہوچکا ہے۔ انگلینڈ کی معروف سابق کرکٹر سارہ ٹیلر اپنے ملک کی ممتاز پلیئر رہی ہیں ۔

وہ فرنچائز کرکٹ میں پہلی خاتون کوچ ہیں جو مردوں کی فرنچائز ٹیم کی تربیت کریں گی۔ سارہ ٹیلر خواتین کرکٹ کی تاریخ کی کامیاب ترین وکٹ کیپر پلیئر رہی ہیں۔

انگلینڈ کے لئے 226 انٹر نیشنل میچز میں نمائندگی کی ہے،ویمنز ورلڈ کپ اور ویمنز ورلڈ ٹی 20 کپ جیتنے کا اعزاز رکھتی ہیں۔ اس کے علاوہ انگلینڈ کی کاؤنٹی سسیکس کے لئے بھی کوچنگ کرچکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

افغان مہاجرین بھی پاک افغان میچ دیکھنے کےلیے پرجوش

Next Post

وزیراعظم کل قوم سے خطاب کریں گے، کابینہ اجلاس میں کالعدم جماعت سے معاہدہ کے مندرجات نہیں رکھے گئے: وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری

Related Posts
Total
0
Share