Reg: 12841587     

وزیراعظم کل قوم سے خطاب کریں گے، کابینہ اجلاس میں کالعدم جماعت سے معاہدہ کے مندرجات نہیں رکھے گئے: وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری

اسلام آباد ( منتظر مہدی)

حکومت نے انتخابی اصلاحات کے معاملہ پر اپنی اتحادی جماعتوں سے حمایت مانگی ہے، چیرمین نیب کو ہٹانے کا اختیار صدر کو دیا گیا ہے، اس کے لئے وزیراعظم کی سفارش کی ضرورت نہیں ہوگی۔

پاکستان میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں خطے میں اب بھی کم ہیںوفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد اس کے فیصلوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ ترمیمی نیب آرڈیننس جو ابھی آیا ہے اس کو قانونی معاملات کی وجہ سے لایا گیا ہے۔

صدر کو چیرمین نیب کے ہٹانے کا جو اختیار دیا گیا ہے وہ، وزیراعظم کی سفارش سے مشروط نہیں ہے،نیب کے اختیارات محدود کرنے کا پارلیمنٹ کا مطالبہ تھا، اسے ایک فریم ورک میں لائے ہیں، وزیراعظم سمجھتے ہیں نیب کو صرف بڑے کیسز پر توجہ دینی چاہئیے۔

فواد چوہدری نے کالعدم تنظیم کے ساتھ معاہدہ کے حوالے سے سوال پر کہا کہ وفاقی کابینہ کو احتجاج ختم کروانے کے حوالے سے جو معاہدہ ہوا اس کی تفصیلات اور مندرجات سے ابھی آگاہ نہیں کیا گیا، اس معاملہ کی شاہ محمود قریشی نگرانی کررہے ہیں ۔

ڈیرہ غازی خان میں شہباز شریف کو جلسہ میں جس طرح کا رسپانس ملا ہے، انہیں اسی رات واپس آ جانا چاہئے تھا، شہباز شریف عوامی آدمی نہیں، سازشی آدمی ہیں، وہ عوامی مہم پر پتہ نہیں کیوں نکل گئے ہیں، امید ہے جلد واپس آ جائیں گے، وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات پر اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا،انتخابی اصلاحات کے بغیر صاف شفاف الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں ہے، ۔

موجودہ حکومت انتخابی اصلاحات کے حوالے سے پرعزم ہے، اپوزیشن سے درخواست کی ہے کہ انتخابی اصلاحات پر اپنی آراء دیں، انتخابی اصلاحات کا قانون پاس کروانے کے بعد بھی مشاورت جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کل قوم سے خطاب کرینگے، تخفیف غربت کے تمام منصوبوں کو قانونی حیثیت دینے جارہے ہیں، وفاقی کابینہ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا خطے کے دیگر ملکوں سے تقابلی جائزہ پیش کیا گیا۔

خطے کے دیگر ملکوں کی نسبت ملک میں اشیائے ضروریہ کی قیمت کم ہے،پاکستان میں پٹرول کی قیمت بنگلہ دیش اور بھارت کی نسبت کم ہے،علاقائی ممالک میں غربت کی شرح پاکستان سے زیادہ ہے،پنجاب اور سندھ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں واضح فرق ہے، سندھ میں اشیائے خوردونوش کی قیمت پنجاب کے مقابلے میں زیادہ ہے، سندھ حکومت کو انتطامی معاملات پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے۔

بلاول جب مہنگائی پر جلوس نکالیں تو چیف منسٹر ہاﺅس کے سامنے نکالیں تاکہ انہیں پتہ تو چلے کہ مہنگائی کا ذمہ دار کون ہے، سندھ حکومت کو اپنے انتظامی معاملات پر دوبارہ نظر ڈالنے کی ضرورت ہے۔

اس وقت ان کی وجہ سے پورا کراچی اور سندھ کے تمام علاقے مشکل صورتحال سے دوچار ہیں، ہاوسنگ سوسائٹیز بنانے کیلئے لوگوں سے زمین لینے کا وفاقی حکومت کا اختیار ختم کردیا گیا ہے،رہائشی پلاٹس کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے لائحہ عمل وضع کیا جائے گا، وفاقی حکومت کی جانب سے پراپرٹی منیجمنٹ کیلئے نئی اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔

کابینہ کو کامرس اور اطلاعات کی وزارتوں میں خالی آسامیوں پر بریفنگ دی گئی،نجی اداروں کو چاہیئے کہ مشکل وقت میں اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ابوظبی ٹی 10 لیگ میں نئی تاریخ رقم ، خاتون کرکٹر مردوں کی ٹیم کی کوچ مقرر

Next Post

سنیئر صحافی،تجزیہ نگار اور گروپ ایگزیکٹو ایڈیٹر روزنامہ پاکستان قدرت اللہ چوہدری اس دنیا فانی سے رحلت فرما گئے

Related Posts
Total
0
Share