Reg: 12841587     

ورلڈکپ میں دوسری فتح، ویرات کوہلی نے کیا کہا؟

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں اسکاٹ لینڈ کیخلاف فتح کو بہترین کوشش کا نتیجہ قرار دیا۔

میچ کے بعد ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے میچ کے دوران کے لمحات کو شیئر کیا۔

ویرات نے بھارتی پرچم اور گیند بلّے کی ایموجی کے ساتھ ’اچھی کوشش‘ لکھا۔

خیال رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ 2 میں بھارت نے آسان حریف اسکاٹ لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے اسکاٹ لینڈ کا 86 رنز کا ہدف 6 اعشاریہ 3 اوورز میں حاصل کرلیا اور گروپ 2 میں رن ریٹ کی بنیاد پر ٹاپ ٹیم بن گئی ہے۔

بھارت کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اب صرف نیوزی لینڈ اور افغانستان کے میچ کا انتظار کرنا ہوگا، اس میچ میں اگر نیوزی لینڈ کو فتح ہوئی تو بھارت اور افغانستان ایونٹ سے باہر ہوجائیں گے

افغانستان کی فتح کی صورت میں بھارت کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات بہت حد تک روشن ہوجائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، مولانا فضل الرحمٰن نے PDM کی میٹنگ بلا لی

Next Post

بہن نے سرکاری ٹی وی چینل کا شو چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا، شعیب اختر

Related Posts

ماہر قانون دان بیرسٹر امجد ملک کی دعوت پر بزنس مین خالد چوہدری کا وفد کے ہمراہ ان کے چیمبر پہنچنے پر خیر مقدم

راچڈیل (عارف چوہدری) سابق چیئر مین بورڑ آف گورنرز آف اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن ، لائرز ایسوسی ایشن برطانیہ…
Read More
Total
0
Share