Reg: 12841587     

امارات کے 50 ویں قومی دن کی سرکاری تقریب حتا میں ہوگی

دبئی (بیورو رپورٹ)

امارات کے 50 ویں قومی دن کی سرکاری تقریب 2 دسمبرکو دبئی کے علاقے حتا میں ہوگی۔ امارات کی گولڈن جوبلی تقریبات کمیٹی کے کہناہے کہ امارات کے شہری اور رہائشی 2 دسمبر کو شام 5:30 بجے قومی دن کی آفیشل ویب سائٹ اور تمام مقامی ٹی وی چینلز پر اس شو کو براہ راست دیکھ سکیں گے۔ شاندار تھیٹر شو ناظرین کو ملک کی تاریخ سے آگاہی کے سفر پر لے جائے گا جو 4 د سمبر سے 12 دسمبر تک عوام کے لیے کھلا رہےگا۔ ساتوں امارات سے مساوی فاصلے پر واقع، حتا ایک قابل ذکر تاریخی اور متحرک اور دلچسپ سیاحتی مقام ہے۔

یہ شہر قدرتی عجائبات اور تاریخی یادگاروں سے مزین ڈیموں، جھیلوں اور وادیوں کے قدرتی مناظر کا حامل ہے۔ اس علاقے میں حالیہ برسوں میں کئی ترقیاتی منصوبے مکمل کئے گئے ہیں،جن میں سے 6 رواں سال میں پایہ تکمیل کو پہنچے ہیں ۔گزشتہ ماہ کے شروع میں نائب صدر، وزیر اعظم اور حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم نے حتا میں ایک جامع ترقیاتی منصوبے کا اعلان کیا۔ تین ہزار برس پرانا حتا کا قصبہ ایک اسٹریٹجک مرکز ہے جو کبھی تجارتی راستہ اور قافلوں اور مسافروں کی گزرگاہ تھا جو چاروں اطراف سے لوگوں کو جوڑتا تھا۔ حتا امارات کی بھرپور تاریخ اور اس کے لوگوں کی کہانی بیان کرتا ہے۔50ویں سال کی تخلیقی حکمت عملی کے سربراہ شیخہ الکتبی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے 50ویں قومی دن کی سرکاری تقریب میں لوگوں، فطرت اور ٹیکنالوجی کے درمیان گہرے روابط کو اجاگر کرنے کیلئے ایک شاندار شو پیش کیا جائے گا۔ گولڈن جوبلی کی سرکاری 2 دسمبر کو ہوگی جو 12 دسمبر تک جاری رہے گی۔ 4 دسمبر سے 12 دسمبر تک چلنے والے شوز کے ٹکٹ اب قومی دن کی ویب سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ابوظبی میں مقیم غیر مسلم تارکین کے لیے خصوصی عائلی قوانین (فیملی لاز) متعارف کرائے ہیں

Next Post

ملالہ اور عصر ملک کی ماضی کی خوبصورت تصاویر

Related Posts
Total
0
Share