Reg: 12841587     

‏سپر ہٹ گانا۔ چھکا چوکا۔ ہوا بابر اعظم کے نام

دبئی (بیورورپورٹ)

پاکستان کی شاندار فتوحات پرجہاں پاکستانی ٹیم کی ہر طرف تعریف ہو رہی ہے ٹیم پاکستان کے کپتان بابر اعظم کے بے مثال کارکردگی پوری دنیا میں پسند کی جا رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے نامور پروڈیوسر بلاول چوہدری اور ریان چوہدری نے پاکستان ٹیم اور بابر اعظم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے گانا ” چھکا چوکا“ ریلیز کیا ہے جسے لکھا اور گایا ہے۔

سلیم اکرم نے جبکہ اس کے موسیقارفخر عباس ہیں ۔ بیک اسٹیج پروڈکشن اور آئی کونیک سولیوشن کے باہمی اشتراک سے گلیم ریکارڈ نے اس گانے کی آڈیو ریلیز کی ہے جو شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ موسیقی کے دلداہ افراد میں بھی تیزی سے مقبول ہو رہی ہے ۔ اس شاندار کمپوزیشن پر پروڈیوسر بلاول چوہدری کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہمیشہ سے پاکستانی ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنا ہے پاکستان کے مسلسل فتوحات کے بعد ہم نے ابھرتے ہوئے گلوکار سلیم اکرم کی آواز میں پاکستان ٹیم کی جیت کی خوشی کو دوبالا کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ شائقین کرکٹ ورلڈ کپ میں زیادہ سے زیادہ لطف اٹھا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

شیخ زاید میلے کا آغاز 18نومبر سے

Next Post

ماہر قانون دان بیرسٹر امجد ملک کی دعوت پر بزنس مین خالد چوہدری کا وفد کے ہمراہ ان کے چیمبر پہنچنے پر خیر مقدم

Related Posts

اپواء مانچسٹر کا اجلاس چیئرپرسن محترمہ نازیہ طارق وزیر کی صدارت میں مانچسٹر قونصلیٹ میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزير کی رہائش گاہ میں منعقد ہوا

مانچسٹر ( عارف چودھری /صابرہ ناہید چودھری) فلاحی تنظیم اپواء مانچسٹر کا اجلاس مانچسٹر میں تعنیات قونصل جنرل…
Read More
Total
20
Share