راچڈیل (عارف چوہدری)
سابق چیئر مین بورڑ آف گورنرز آف اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن ، لائرز ایسوسی ایشن برطانیہ کے صدر اور ماہر قانون دان بیرسٹر امجد ملک کی دعوت پر بزنس مین اور روزنامےکےچیف ایگزیکٹیو خالد چوہدری کو وفد کے ہمراہ انکے چیمبر میں پہنچنے پر خیر مقدم کیا گیا۔
ایسوسی ایشن آف لائرز برطانیہ کیطرف سے اعزازی سرٹیفیکٹ سے نوازا گیا اور ایسٹرن ریسٹورنٹ میں خالد چوہدری کے اعزاز میں وفد کے ہمراہ پر تکلف عشائیہ بھی دیا ۔
وفد میں راچڈیل کونسل کے ڈپٹی لیڈر کونسلر عدالت علی،سابق میئر آف راچڈیل کونسلر محمد زمان اور کونسلر شکیل احمد شامل تھے۔
بیرسٹر امجد ملک نے وفد کو اپنی کتاب( پاکستان کا سفر) بھی پیش کی-
خالد چوہدری نے ماہر قانون دان بیرسٹر امجد ملک کا اعزازی سرٹیفیکٹ سے نوازنے پر اور پرتکلف عشائیہ دینے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے انکا شکریہ ادا کیا-
ڈپٹی لیڈر کونسلر عدالت علی،کونسلر محمد زمان اور کونسلر شکیل احمد نے ملاقات کو خوش آئند قرار دیا اور بیرسٹر امجد ملک کا چیمبر میں دعوت دینے اور پر تکلف عشائیہ دینے پر بالخصوص خالد چوہدری کوانکی صحافتی خدمات اور برطانیہ ور یورپ میں کامیابی سے بزنس کرنے پر اعزازی سرٹیفیکٹ سے نواز کر جو حوصلہ افزائی کی ہے- بیرسٹر امجد ملک کو خراج تحسین پیش کیا کہ وہ کمیونٹی میں متحرک افراد کی ہمیشہ دل سے حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔