Reg: 12841587     

آسٹریلیا: مہاتما گاندھی کے مجسمے کی گردن کاٹ دی گئی

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

آسٹریلیا میں ایک نامعلوم شخص نے بھارت کے بانی رہنما مہاتما گاندھی کے مجسمے کا سر دھڑ سے الگ کرنے کے لیے تیز دھار آلے سے کاٹنے کی کوشش کی جس سے مجسمے کو شدید نقصان پہنچا تاحال ملزمان کی شناخت نہیں ہو سکی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے گزشتہ روز ہی آسٹریلین انڈین کمیونٹی سینٹر کے باہر مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی تھی۔ 

وکٹوریہ پولیس نے عینی شاہدین سے اپیل کی ہے کہ وہ مہاتما گاندھی کے مجسمے کو نقصان پہنچانے والے نامعلوم افراد کا سراغ لگانے میں مدد کریں تاکہ جلد از جلد ملزم کو سزا دی جاسکے۔

اس موقع پر آسٹریلوی وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے کہا کہ آسٹریلیا دنیا کے سب سے زیادہ کثیر ثقافتی اور تارکین وطن ممالک میں سے ایک ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کی قیمتی شخصیت اور اس کی ثقافت پر حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

امارات کے سکولوں میں جنوری 2022 تک آن لائن کلاسیں ختم کردی جائیں گی

Next Post

جمشید چیمہ کی درخواست مسترد، ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

Related Posts

پاکستان ہائی کمیشن لندن میں برطانوی پاکستانیوں کی کامیابیوں کا جشن منانے کے لیے لیگیسی پروجیکٹ کا آغاز

لندن: (عارف چودھری ) برطانوی پاکستانیوں کی کامیابیوں کا جشن منانے کے لیے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں…
Read More
Total
0
Share