Reg: 12841587     

ورلڈ بینک نے بلوچستان کیلئے 21 کروڑ ڈالر سے زائد کا فنڈ منظور کرلیا

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

ورلڈ بینک نے بلوچستان کے لیے 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا فنڈ منظور کرلیا۔

ورلڈ بینک کی جانب سے منظور کیا جانے والا فنڈ بلوچستان میں روزگار بڑھانے میں استعمال ہوگا جب کہ یہ فنڈ بلوچستان میں دیگر ضروری خدمات کی فراہمی پر بھی استعمال ہوگا۔

ورلڈ بینک کا فنڈ بلوچستان میں 2022 کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے استعمال کیا جائے گا جس کے ذریعے 35 ہزار ایک 100 افراد کو گھروں کی تعمیر کیلئے گرانٹ دی جائے گی۔

ورلڈ بینک کے مطابق فنڈ بلوچستان میں قدرتی آفات سے تحفظ کےلیے بھی استعمال کیا جائے گا، صوبے میں مجموعی طور پر27 لاکھ متاثرہ آبادی کو فائدہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

9 مئی واقعات کی مذمت کرتا ہوں، ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے: سلمان احمد

Next Post

فردوس عاشق اعوان نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا

Related Posts
Total
0
Share