مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز
یورپین ملک آسٹریا میں بڑھتے کورونا کیسز پر قابو پانے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آسٹرین چانسلر الیگزینڈر شالن برگ کے مطابق آسٹریا میں پیر سے 10 روز کے لیے مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، لاک ڈاؤن دس روز کے لیے ہوگا جو بیس روز تک بھی جاری رہ سکتا ہے۔
چانسلر شالن برگ کے مطابق اگلے سال یکم فروری سے کورونا ویکسینیشن لازمی کردی جائے گی۔
آسٹرین چانسلر الیگزینڈر شالن برگ کا کہنا ہے کہ آسٹریا میں رواں ہفتے ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے لاک ڈاؤن کیا گیا تھا۔
خبرایجنسی کے مطابق آسٹریا میں 66 فیصد آبادی کی کورونا ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے۔