Reg: 12841587     

ریاض میں عرب چین بزنس کانفرنس: پہلے ہی روز 10 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری معاہدوں پر دستخط

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

سعودی دار الحکومت ریاض میں دسویں عرب چین بزنس کانفرنس کا انعقاد ہوا  ہے جہاں پہلے روز ہی 10 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ چین 430 ارب ڈالر کے ساتھ عرب ملکوں کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

کانفرنس میں عرب ممالک اور چین کے درمیان شراکت داری اور تعاون کے فروغ پر زور دیا گیا۔

 رپورٹس کے مطابق دو روزہ کانفرنس میں 40 ارب ڈالر کے معاہدے طے پانے کی توقع ہے ، کانفرنس میں چین اورعرب ملکوں کی ساڑھے3 ہزار سے زائد کاروباری شخصیات اور نمائندے شرکت کر رہے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

چار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ: پاکستان کو پہلے میچ میں ماریشیز کے ہاتھوں شکست

Next Post

آزاد کشمیر اور شیخوپورہ میں ٹریفک حادثات ، 12 مسافر جاں بحق

Related Posts
Total
0
Share