Reg: 12841587     

شارع فیصل پر ٹریفک بحال، شاہراہ قائدین کا ایک ٹریک بند

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

شارع فیصل اور شاہراہ قائدین کے سنگم پر واقعے نسلہ ٹاور گرانے کے لیے شارع فیصل سے شاہراہ قائدین جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شاہراہ قائدین کو نسلہ ٹاور کے پاس ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہےجبکہ شارع فیصل ٹریفک کے لیے مکمل بحال ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق آج ہوئی سماعت میں چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے کمشنر کراچی کی رپورٹ پر سخت اظہارِ برہمی کیا اور کہا کہ جاؤ، سارے شہر کی مشینری اور اسٹاف لے کر نسلہ ٹاور گراؤ۔

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے عدالتِ عظمیٰ کو بتایا کہ ہم نے نسلہ ٹاور پر آپریشن کا آغاز کر دیا ہے، چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے استفسار کیا کہ کتنی بلڈنگ گری؟ کتنا کام ہوا ہے، ہمیں یہ بتائیں، جھوٹ مت بولیں۔

کمشنر کراچی اقبال میمن نے چیف جسٹس پاکستان سے درخواست کی کہ سر میری بات سنیں، سر میں عمارت گرانے کی کوشش کر رہا ہوں، چیف جسٹس نے کمشنر کراچی سے کہا کہ آپ کوشش کو چھوڑیں، یہاں سے سیدھا جیل جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان اورعمان کے درمیان فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ

Next Post

نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں، نہ ہی کوئی کیس ہے: مریم نواز

Related Posts
Total
0
Share