Reg: 12841587     

بیرون ملک سے 50 برس سے زیادہ عمرہ زائرین کو آنے کی اجازت

ریاض (خصوصی رپورٹ)

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے عمرہ زائرین کےلیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد کی پابندی ختم کردی ہے۔ بیرون ملک سے 18 برس اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کو آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

قبل ازیں بیرون ملک سے آنے والے زائرین کے لیےعمر کی حد 18 سے 50 برس تک تھی۔ سعودی عرب کے اخبار روزنامے ’عکاظ‘ کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی جانب سے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد کی پابندی ختم کیے جانے کے بعد بیرون مملکت سے معمر افراد بھی عمرہ کے لیے آسکتے ہیں۔

اخبار کےمطابق قبل ازیں وزارت کی جانب سے بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے زیادہ سے زیادہ 50 برس عمر کی شرط عائد کی گئی تھی جبکہ کم سے کم 18 برس تھی۔ وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے احکامات کی رو سے عمر کی زیادہ سے زیادہ حد ختم کردی گئی ہے جبکہ کم از کم عمر کی حد برقرار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

براہ راست پرواز کی اجازت، پاکستان سے سعودی عرب کا فضائی کرایہ ایک لاکھ 70 ہزار تک پہنچ گیا

Next Post

دبئی کی معیشت کورونا کے منفی اثرات سے نکل گئی، بلومبرگ

Related Posts
Total
0
Share