سیالکوٹ خصوصی رپورٹر
سیالکوٹ کی معروف ریکروٹمنٹ ایجنسی الصمت انٹرپرائز کے ڈائریکٹر میاں خالد جاوید کے آفس میں برطانیہ سے آئے ہوئے بزنس مین چوہدری خالد محمود ہنجرا اور گارمنٹس انڈسٹری کے ڈائریکٹر چوہدری نصیر احمد کی ملاقات
سیالکوٹ کی معروف اور پچاس سالہ پرانی ریکروٹمنٹ ایجنسی الصمت انٹرپرائز جس نے میڈل ایسٹ میں اب تک لاکھوں لوگوں کو روز گار فراہم کیا ہے
العصمت انٹرپرائز کے ڈائریکٹر میاں خالد جاوید کیساتھ دونوں کاروباری شخصیات چوہدری خالد محمود ہنجرا اور چوہدری نصیر احمد کی ملاقات خوشگوار ماحول میں طویل وقت تک جاری رہی
جس میں بیرون ممالک غریب گھرانوں کے ہنر مند بچوں کو روزگار فراہم کرنا اور ملکی مصنوعات کی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے لائحہ عمل تیار کیا گیا
ملاقات میں علاقے بھر کے غریب گھرانوں کے ہنر مند اور لیبر ورک بچوں کو مڈل ایسٹ ممالک کے علاؤہ ترکی،جاپان اور یورپین ممالک میں روزگار کے لیے کنٹریکٹ بیس پر بھجنے پر اتفاق کیا گیا
اس سے غریب گھرانے خوشحال ہوگئے اور ملکی زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوگا
ملکی مصنوعات کو بین الاقوامی معیار اور بہتر کوالٹی میں تیار کرکے ایکسپورٹ کے ذریعے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کو کم کرنے میں ہر انڈسٹریل اور ایکسپورٹرز کو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے