Reg: 12841587     

کورونا کی نئی قسم ’اومی کرون‘ اسپین بھی پہنچ گئی

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

عالمی وباء کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کینیڈا اور سوئٹزر لینڈ کے بعد اسپین بھی پہنچ گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق جی سیون ملکوں نے اومی کرون کی روک تھام کے لئے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب برطانیہ میں آج سے نئی پابندیاں نافذ کردی گئیں اور تمام بالغ افراد کو کورونا ویکسین کی تیسری ڈوز لگوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کو بوسٹر شاٹس کی ہدایت کردی۔

خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے جنوبی افریقا سے سامنے آنے والی نئی قسم کو ’اومی کرون‘ کا نام دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق پریشانی کی بات یہ ہے کہ نئی قسم میں مجموعی طور پر 50 جینیاتی تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں جبکہ اس کی نسبت کچھ عرصہ قبل دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والی کورونا کی ڈیلٹا قسم میں صرف 2 جینیاتی تبدیلیاں پائی گئی تھیں۔

برطانوی طبی ماہرین کے مطابق بھی کورونا کی یہ قسم اب تک سامنے آنے والی تمام اقسام میں سب سے زیادہ خطرناک ہے

رپورٹس کے مطابق خطرناک وائرس کےکیسز کی جنوبی افریقا، یورپ اور اسرائیل میں تصدیق ہوچکی ہے۔ وائرس کا مزید پھیلاؤ روکنےکے لیے عالمی سطح پر ہنگامی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

دبئی کی معیشت کورونا کے منفی اثرات سے نکل گئی، بلومبرگ

Next Post

عمرہ زائرین کے حوالے سے شرائط کا اعلان

Related Posts
Total
0
Share