راچڈیل(عارف چودھری)
گریٹر مانچسٹر کی سماجی شخصیت اور گلوکار کاشف علی نے پاکستان پیپلز پارٹی نارتھ ویسٹ لیڈی ونگ کی صدر اور سرگرم سماجی خاتون اور انٹر نیشنل پروموٹر رضیہ چوہدری کے اعزاز میں راچڈیل کے مقامی ہال میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں سماجی سیاسی کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
گریٹر مانچسٹر کی سماجی شخصیت و گلوکار کاشف علی نے پاکستان پیپلز پارٹی نارتھ ویسٹ لیڈی ونگ کی صدر اور انٹر نیشنل پروموٹر خاتون رضیہ چوہدری کے اعزاز میں راچڈیل کے مقامی ہال میں عیشائیہ اور میوزیکل نائٹ کا انعقاد کیا جس میں سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیا ت نے شرکت کی۔فنکاروں نے اپنے گیت سنا کر پروگرام کو یادگار بنا دیا اس موقع پر مہمان خصوصی رضیہ چودھری نے اپنے اعزاز میں ڈنر اور میوزیکل نائٹ کا انعقاد کرنےوالوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں فنکاروں کی قدر کی نگا ہوں سے دیکھتی ھوں بری کونسل کے کونسلر تیمور طارق نے کہا رضیہ چودھری کے اعزاز میں ڈنر میں میں شرکت کو اعزا سمجھتا ہوں انہوں نے بر طانیہ ملٹی کلچرل کو فروغ دینے میں اپنا رول نبھایا دوسری خواتین کو بھی آگے آکر کمیونٹی کے لئے کام کرنا چاہئے سابق پاکستانی قومی کرکٹر طارق محمود کا کہنا تھا کہ کاشف نے رضیہ چودھری کے اعزاز میں خوبصورت تقریب کا انعقاد کرکے انہیں اعزاز دیا
جس کی وہ مستحق تھی انہوں نے ھمیشہ کلچرل کو پروموٹ کیا کاروباری شخصیت عاطف چودھری کا کہنا تھا کاشف علی کا رضیہ چودھری کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کرکے کمیونٹی کے لئے انکی خدمات کو سراہا ہے میزبان کاشف علی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرنے کے بعد کہا کہ رضیہ چودھری ھمیشہ نئے فنکاروں کی حوصلہ افزائ کرتی ہے انکا شکر گزار ھوں کہ انہوں نے میری دعوت قبول کی راچڈیل کی ممتاز سماجی راہنما اور لیٹس ٹاک کی چئیر پرسن حمیرا حقانی نے رضیہ چودھری کو سندھی چادر کا تحفہ دیا اور گلوکار کاشف عاطف گل -قیصر نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا مہمان خصوصی رضیہ چودھری نے بھی گانا سنا کر لوگوں کو حیران کر دیا۔
اختتامی کلمات
بر طانوی معاشرے میں پاکستانی خواتین کے کردار کو مزید فعال بنانے کے لئے مضبوط حکمت عملی صحت مند کی عکاس ہے۔