Reg: 12841587     

لاہورمیں سمندر پار پاکستانیوں کے لیے علیحدہ عدالتیں مختص

دبئی (بیورو رپورٹ)

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مقدمات زیادہ ہونے کی وجہ سے ان کے لیے علیحدہ عدالتیں مختص کردی گئی ہیں۔ جمعرات کو سیشن جج لاہور آفس کے مطابق ابتدائی طور پر چار سول عدالتیں مختص کی گئی ہیں جو کہ صرف اور صرف سمندر پار پاکستانیوں کے مقدمات سنیں گی۔ اسی طرح سول عدالتوں کی اپیلوں کی سماعت کے لیے ایک ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت مختص کی گئی ہے۔ اس ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں اپیلوں کے ساتھ ساتھ دیگر کیسز بھی سنے جائیں گے جو لاہور کی قانونی دائرہ کار میں آتے ہیں۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق اس وقت لاہور کی سول عدالتوں میں 2 ہزار سے زائد مقدمات ہیں جو سمندر پار پاکستانیوں سے متعلق ہیں۔ ان تمام مقدمات کو اب چار عدالتوں میں یکجا کردیا گیا ہے۔ سیشن جج لاہور نے مختص کی گئی عدالتوں کے تمام ججز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ تارکین وطن کے مقدمات میں ہر طرح کی تاخیر کو ختم کریں اور جلد سے جلد فیصلے سنائیں۔

لاہور کی سول عدالتوں میں زیادہ تر مقدمات سمندر پار پاکستانیوں کی جائیداد پر قبضے اور رقوم ہڑپ کیے جانے سے متعلق ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے لاہور ہائی کورٹ میں ایک اووسیز پاکستانیز سیل قائم کیا گیا تھا جو صوبہ بھر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مقدمات کی مانیٹرنگ اور انصاف کی فراہمی کے عمل کو مزید بہتر بنانے کے لیے مہینے میں ایک بار میٹنگ کرتا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں کام کرنے والے اوورسیز پاکستانیز سیل میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ تارکین وطن پاکستانیوں کے لیے پورے صوبے میں الگ سے عدالتیں قائم کی جائیں گی۔ تاہم ابھی اس حوالے سے حتمی طریقہ کار طے نہیں ہوا کہ وہ عدالتیں کس جوڈیشل فریم ورک کے تحت کام کریں گی جن میں سمندرپار پاکستانی ویڈیو لنک کے ذریعے بھی اپنے مقدمات میں پیش ہوسکیں گے۔ اوورسیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب کے اعدادوشمار کے مطابق اس وقت پنجاب بھر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیدادوں کے پانچ ہزار کیسز زیر التوا ہیں جبکہ ان میں سے دو ہزار مقدمات صرف لاہور کی عدالتوں میں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

امارات حکومت کا ساڑھے چار دن پر مشتمل ورکنگ ہفتہ کا اعلان

Next Post

سانحۂ سیالکوٹ کیس کی جیل میں روزانہ سماعت کا فیصلہ

Related Posts
Total
0
Share