Reg: 12841587     

جب امیتابھ کی بے عزتی کرنے پر جیا بچن نے راجیش کھنا کو ڈانٹا

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

اداکارہ و سیاستدان جیا بچن ہمیشہ ہی اپنے بے باک انداز اور سچ بولنے کی عادت سے مشہور رہی ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ  ایک مرتبہ وہ امیتابھ بچن کی حمایت میں راجیش کھنا کے خلاف کھڑی ہوگئی تھیں۔

یہ اس وقت کی بات ہے جب امیتابھ بچن نے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا اور وہ انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے کے لیے محنت کررہے تھے، اس وقت جیا بچن اور راجیش کھنا فلم ‘باورچی’ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔

اس فلم کے سیٹ پر اکثر امیتابھ اپنے دوستوں سے ملنے آجایا کرتے تھے ، ایک دن راجیش کھنا نے غصے میں ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور جیا کو کہا یہاں سے بھیڑ کم کرو، انہوں نے جیا بچن سے یہ بھی کہا کہ ‘اس لڑکے کا فلم انڈسٹری میں کوئی مستقبل نہیں ہے’۔

جیا بچن یہ سنتے ہی سیخ پا ہوگئیں اور انہوں نے راجیش کھنا کو ڈانٹنا شروع کردیا ، ساتھ ہی انہوں نے کہا ‘دیکھنا ایک دن یہ بہت بڑا اسٹار بنے گا’۔

واضح رہے کہ جیا بچن اور امیتابھ بچن 1973 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

‘سجل کا تھپڑ نہ کھائیے گا، وہ جتنی چھوٹی لگتی ہے اتنا ہی بھاری ہاتھ ہے’

Next Post

سلمان خان سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنیوالے ایشین اداکار

Related Posts
Total
0
Share