Reg: 12841587     

عمان اور کویت میں اکشے کمار کی نئی فلم کی ریلیز پر پابندی عائد

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

ہندوستانی بادشاہ پرتھوی راج چوہان کی زندگی پر بننے والی  فلم ’سمراٹ پرتھوی راج‘ کی ریلیز پر عمان اور کویت میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ سپر اسٹار اکشے کمار اور اداکارہ مانوشی چھلر کی نئی آنے والی فلم  سمراٹ پرتھوی راج عمان اور کویت میں ریلیز نہیں کی جائے گی۔

اطلاعات کے مطابق عمان اور کویت میں اس فلم کی ریلیز پر پابندی کیوں عائد کی گئی ہے اس کی واضح وجہ معلوم نہیں ہوسکی اور نہ ہی فلم  کی ٹیم کی جانب سے اب تک اس کی تصدیق کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چندر پراکاش دویدی کی تحریر اور ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم سے  اداکارہ مانوشی  چھلر بالی وڈ میں ڈیبیو  کررہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اس فلم کا نام پہلے پرتھوی راج تھا لیکن  ٹیم نے 27 مئی کو ٹائٹل تبدیل کرکے اس کا نام سمراٹ پرتھوی راج رکھا۔

فلم کے نام کی تبدیلی کا فیصلہ شری راجپوت کرنی سینا نامی تنظیم  کی درخواست کے بعد کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق درخواست  میں راجپوت برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام لگایا گیا تھا۔

دوسری جانب اکشے کمار اور مانوشی اپنی نئی فلم کی تشہیری سرگرمیوں میں مصروف ہیں، ’سمراٹ پرتھوی راج’ 3 جون کو  ریلیز کی جائے گی۔

اس فلم میں اکشے کمار اور مانوشی کے علاوہ سنجے دت اور سونو سود بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

حمزہ شہباز کی جانب سے ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے کی بیوہ کیلئے 25 لاکھ روپے امداد

Next Post

کوئٹہ میں کسٹمزکےعملےغیرملکی سامان کی اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بناکر کروڑوں روپے مالیت کاغیر ملکی سامان اور کھاد برآمد کرلی

Related Posts

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی تفصیلی ملاقات

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی…
Read More
Total
0
Share