Reg: 12841587     

اولڈھم:سرور فاؤنڈیشن چیرٹی عشائیہ کی پروقار تقریب

اولڈھم (عارف چودھری)

اولڈھم کے مقامی ہال میں سرور فاؤنڈیشن چیرٹی عشائیہ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی تقریب کا انعقاد کاروباری شخصیت چودھری نواز سماجی سیاسی شخصیت چودھری الطاف شاھد اور اُن کی ٹیم نے کئے تھے پروگرام کی مہمان خصوصی محترمہ پروین سرور تھیں قونصلر جنرل طارق وزیر،رکن برطانوی پارلیمنٹ افضل خان سابق ممبر یورپین پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد کریم انے خصوصی شرکت کی۔

اولڈھم کے یورپین اسلامک سینٹر میں برطانیہ کی ممتاز کاروباری اورسماجی شخصیات چودھری نواز اورچودھری الطاف شاھد نے سرور فاؤنڈیشن چیرٹی فنڈریزنگ کے لئے عشائیہ کا اہتمام کیا۔ جس کی مہمان خصوصی محترمہ پروین سرور تھیں قونصلر جنرل طارق وزیر ،رکن برطانوی پارلیمنٹ افضل خان سابق ممبر یورپین پارلیمنٹ ڈاکٹر سجادکریم گورنر پنجاب کے ایڈوائزر چودھری عنصر کے علاوہ سماجی کاروباری شخصیات اور ڈاکٹروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر چئیرٹی کی چئیر پرسن محترمہ پروین سرور نے پروگرام میں آئے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج ھماری چیرٹی پاکستان میں خواتین کی صحت کے لئے فنڈ اکٹھا کر رہی ہے کیونکہ عورتوں کی صحت کے مسائل حل ہوں گے تو وہ معاشرے میں بھر پور کردار ادا کرسکیںگی۔

پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعنیات قونصلر جنرل طارق وزیر نے کہا کہ آج سرور فاؤنڈیشن کے چئیرٹی ڈنر میں لوگوں کا بھر پور حصہ لینا خوشی کی بات ہے سرور فاؤنڈیشن دوسرے کاموں کے علاوہ خصوصی طور پر عورتوں کی صحت کے لئے بھر پور کام کر رہی ہے میری طرف سے اور حکومت پاکستان کی جانب سے انکے لئے تعاون جاری رہے گا ممبر بر طانوی پارلیمنٹ افضل خان کا کہنا تھا کہ میں کچھ عرصہ قبل پاکستان گیا تھا اور سرور فاؤنڈیشن کے کاموں کو خود دیکھا یہ سرور فاؤنڈیشن پاکستان میں عملی طور پر بہت کام کر رہی ہے مخیر لوگوں کو اُن کی فنڈ ریزنگ میں بھر پور حصہ لینا چاہیے سابق ممبر یورپی پارلیمینٹ ڈاکٹر سجاد حیدر کریم نے کہا ہم سرور فاؤنڈیشن کا پاکستان میں کام کو سراہتے ہیں آج لوگوں کی بڑی تعداد میں اس فنکشن میں شرکت ثابت کرتی ہے کہ لوگ اُن کے کام کو پسند کرتے ہیں۔

ورنر پنجاب کے معاون خصوصی چودھری عنصر فاروق نے کہا کہ چودھری نواز نے آج سرور فاؤنڈیشن فنڈ ریزنگ کے لئے بہت اچھی تقریب منعقد کی سرور فاؤنڈیشن پاکستان میں بہت سارے فلاحی کاموں پر کام کر رہی ہے صدیق کا کہنا تھا کہ آج پروگرام میں شریک لوگوں نے سرور فاونڈیشن چیرٹی کی بھر پور مالی مدد کی سماجی راہنماؤں شاھد کھوکھر اور شہباز سرور نے سرور فاؤنڈیشن کے پاکستان میں جاری فلاحی منصوبوں کو سراہا تقریب کے منتظمین چودھری نواز اور چودھری الطاف شاہد نے تقریب میں شریک تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا کہ کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں نے ھمیشہ فلاحی کاموں میں بھر پور حصہ لیا جس کی وجہ سے پاکستانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

پروگرام کی نظامت کے فرائض پامیلہ اشرف ڈاکٹر عنصر حیات نے بہت احسن سے نبھائے ۔

بر طانیہ میں بسنے والے پاکستانیوں کا فلاحی کاموں میں حصہ لینا مادر وطن کی مٹی سے محبت کا جذ بہ قابل رشک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پنجاب میں ہیلتھ انشورنس پروگرام پر عمل کی منظوری

Next Post

اسلام آباد، سی ڈی اے اسپتال کی ابتر صورت حال

Related Posts
Total
0
Share