Reg: 12841587     

پی ٹی آئی کا پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی مخالفت کا اعلان

.مصباح لطیف(اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی مخالفت کا اعلان کردیا۔

سینیٹ میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی مخالفت کی جائے گی۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی سینیٹ میں مخالفت کریں گے، ہماری ڈیمانڈ ہے کہ بل کو کمیٹی میں بھیجا جائے۔

دوسری جانب سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر اور قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم نے بل پر بات کرنے کی کوشش کی جس پر چیئرمین سینیٹ نے انہیں بات کرنے سے روک دیا۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وقفہ سوالات پہلے مکمل ہو جانے دیں، میں بل اس وقت تک زیر غور نہیں لاؤں گا جب تک آپ بل پر بات نہ کر لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

مستحق سادات کی امداد خمس سے ہو تی ہے، حکومت عملدرآمد کرائے

Next Post

فلم میں ہوں نا میں ‘تھوک’ پھینکنے کی اداکاری کیسے کی؟ ستیش شاہ نے دلچسپ کہانی سنا دی

Related Posts
Total
0
Share