Reg: 12841587     

شہریار آفریدی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے رہنما شہریار  آفریدی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہریار آفریدی کے خلاف 9 مئی کے واقعات پر تھانہ آئی نائن میں درج کیس کی سماعت ہوئی، شہریار آفریدی کو  جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ نویدخان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے شہریار آفریدی کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور  انہیں14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

پولیس نے شہریار آفریدی کے مزید 3 روز  کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

17 جون کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شہریارآفریدی کو دو روز کے جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالےکیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پی سی بی نے آئی سی سی کو ورلڈکپ وینیوز پر اعتراض کی مضبوط وجہ نہیں بتائی: بھارتی میڈیا

Next Post

موبائل گرم کیوں ہوتا ہے؟ اسے ٹھنڈا رکھنے کے طریقے جانیں

Related Posts

اسلام آبادعلی پور میں سکردو کی 13 سالہ بچی کے اغوا کے واقعے پر وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کا سخت نوٹس، بحفاظت بازیابی کے لئے متعلقہ حکام سے رابطہ!

منتظر مہدی(اسلام آباد) اسلام آباد میں سکردو کی بچی کے اغوا کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے…
Read More
Total
0
Share