Reg: 12841587     

چیئرمین ایف بی آر کا تاجروں کیخلاف دائر مقدمات واپس لینے کا اعلان

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرئونڈ نیوز)

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اشفاق احمد نے تاجروں کیخلاف دائر مقدمات واپس لینے کا اعلان کردیا۔

کوئٹہ میں چیئرمین ایف بی آر اشفاق احمد سے ایوان صنعت و تجارت کے اراکین نے ملاقات کی۔

صدر ایوان صنعت و تجارت نے کہا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر نے مطالبات کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے، جس کے بعد تجارتی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ 10 جنوری تک موخر کردیا ہے۔

دوران ملاقات چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کے خلاف دائر مقدمات واپس لے لیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس سے متعلق چند روز میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

امریکی رپورٹ میں پاکستان کے دہشتگردی کیخلاف اقدامات کا اعتراف

Next Post

شہزاد اکبر کے تمام مقدمات جھوٹے ہیں، عطا تارڑ

Related Posts
Total
0
Share