Reg: 12841587     

ابوظبی میں داخلے کے لیے ای ڈی ای سکینگ لازمی .

مزمل حسین(ایڈمنسٹریٹر آفیسر انڈر گرائونڈ نیوز)

ابوظبی (خصوصی رپورٹ) ملک کی دیگر ریاستوں سے ابوظبی داخل ہونے والے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی ای ڈی ای سکینگ اتوار سے لازم کردی گئی ہے ۔ ابوظبی میں کورونا کے انسداد کے لیے کام کرنے والے ادارے نے کہا ہے کہ ’تمام بری راستوں سے ملک کی دیگر ریاستوں سے ابوظبی آنے والوں کو اسمارٹ فون کے ذریعہ چہرے کی ای ڈی ای سسٹم کے ذریعہ سکینگ ہوگی ۔ای ڈی ای جدید سسٹم ہے جس کی مدد سے معلوم کیا جاسکتا ہے کہ متعلقہ شخص میں کورونا کی علامات ہیں یا نہیں۔

ای ڈی ای سکینگ میں سکینگ کئے جانے والے شخص کی تصویر نہیں لی جائے گی نہ ہی اس کے کوائف معلوم کئے جائیں گے۔ ادارے نے کہا ہے کہ ’ای ڈی ای سکینگ میں اگر نتیجہ مثبت نکلا تواسی مرکز میں مذکورہ شخص کا پی سی آر ٹیسٹ ہوگا۔ یہ ٹیسٹ بالکل مفت ہوگا اوراسی چیک پوسٹ پر ہوگا جس کا رزلٹ زیادہ سے زیادہ 20 منٹ میں ظاہر ہوگا۔ ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے پر اگر مذکورہ شخص ابوظبی کا رہائشی ہے تو اس پر قرنطینہ کے ضوابط لاگو ہوں گے اور اسے الیکٹرانک کڑا پہنایا جائے گا۔

بصورت دیگراگر وہ شخص ابوظبی کے علاوہ کسی دوسری ریاست کا رہائشی ہے تو وہ واپس کردیا جائے گا اور اس کے رہائشی ادارے کو آگاہ کردیا جائے گا۔ ادارے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ سکینگ سے ابوظبی آنے والے ہر شخص کو گزرنا پڑے گا اگرچہ اس نے ویکسین کی دو خوراکیں لے رکھی ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے افغانستان اور پاکستان کے لیے جرمنی کے نمائندہ خصوصی جوسپر ویک نے ملاقات کی

Next Post

افغانستان کی صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا

Related Posts
Total
0
Share