Reg: 12841587     

افغانستان کی صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا

اسلام آباد (منتظر مہدی)

ممبر ممالک کے نمائندگان کی پاکستان آمد کا سلسلہ گزشتہ ایک روز سے جاری۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں لہذا دنیا افغانستان کے معاملے پر غفلت کا مظاہرہ نہ کرے۔
افغانستان کی ابدتر صورتحال پر غور و فکر کیلئے اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک۔ممبر ممالک کے نمائندگان کی پاکستان آمد کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی جاری رہا۔انڈونیشیا کی وزیر خارجہ۔ کرغستان کے نائب وزیر خارجہ، ملائیشیا ۔بوسنیا اور افغانستان کے وزیر خارجہ سمیت 90 غیر ملکی مندوبین پاکستان پہنچ چکے۔

اجلاس میں اقوام متحدہ، یورپی یونین اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے نمائندوں سمیت امریکہ، چین، روس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور فرانس کے خصوصی مندوبین بھی شریک ہوں گے۔ پارلیمنٹ ہاوس میں ہونے والے اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بحیثیت سیشن چیئر جبکہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ بحثیت او آئی سی سربراہ خطاب کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان بھی اجلاس سے کلیدی خطاب کریں گے۔


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ افغانستان کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، افغانستان میں انسانی بحران جنم لے سکتا ہے اسی وجہ سے دنیا کی توجہ افغانستان کی جانب مبذول کرانے کیلئے وزرائے خارجہ کانفرنس کا انعقاد کر رہے ہیں۔ ، او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کی غیرمعمولی کانفرنس تاریخی ثابت ہو گی۔ کانفرنس کے موقع پر اسلام آباد کو رنگا رنگ روشنیوں، مندوب ممالک کے جھنڈوں، استقبالیہ بینرز سے سجا دیا گیا جبکہ سکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ابوظبی میں داخلے کے لیے ای ڈی ای سکینگ لازمی .

Next Post

پیپلزپارٹی حکومت جمہوری دہشتگرد ہے، مصطفیٰ کمال

Related Posts
Total
0
Share