مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دنیا کے بہترین بیٹرز میں سے ایک ویرات کوہلی کا بیٹ جیسے رنز اُگلنا بھول گیا،دائیں ہاتھ کے بیٹر کے بلے سے آخری سنچری اسکور ہوئے ایک ہزار دن مکمل ہوگئے۔
ویرات کوہلی جو آئے دن سنچری اسکور کرتے نظر آتے تھے 2 سال سے زائد عرصے سے ایک بھی بڑی اننگز نہیں کھیل سکے جس کی وجہ سے ان پر کافی تنقید بھی کی جارہی ہے۔
کوہلی نے آخری بار 23 نومبر 2019 میں بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کی تھی۔
انٹرنیشنل کرکٹ میں 70 سنچریاں بنانے والے کوہلی کے مداح اس امید میں ہیں کہ ان کا فیورٹ بیٹر جلد فارم میں نظر آئے گا۔
دوسری جانب بھارت کے سابق کرکٹرز نے کوہلی کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کا مشورہ بھی دیا اور اسی دوران انہیں ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے دورے پر ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔
البتہ کوہلی کو 27 اگست سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والے ایشیا کپ کیلئے بھارتی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ کوہلی اپنے مداحوں کو اگلی سنچری کیلئے اور مزید کتنا انتظار کرواتے ہیں۔