Reg: 12841587     

اولڈہم:نئےسال کی آمد پرتاجدارختم نبوتﷺکانفرنس کی روح پرورمحفل کا انعقاد کیا گیا

اولڈہم(عارف چودھری)

دربار عالیہ بلاوڑہ شریف برطانیہ کے زیر انتظام ایسٹرن پویلین ہال اولڈہم میں نئے سال کی آمد پر تاجدار ختم نبوت کانفرنس کی روح پرور محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں ثنا خواں مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور علمائے کرام کے علاوہ مریدین نے شرکت کی۔

دربار عالیہ بلاوڑہ شریف برطانیہ کے خادمین نے نئے سال کی آمد پر ایسٹرن پویلین ہال اولڈہم میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں دربار عالیہ بلاوڑہ شریف کے جانشین پیر حق خطیب بادشاہ سرکار نے وڈیو لنک خصوصی شرکت کی۔ برطانیہ بھر سے خادمین اور مریدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر زاہد طارق نے کہا کہ دربار عالیہ بلاوڑہ شریف برطانیہ کے زیر انتظام محفل میں علمائے کرام اور ثنا خواں مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کر کے آپس میں پیار محبت اور امن کا درس دیا۔ اللہ اور اسکے رسول کو یاد کیا  شرکت کے لیے آنے والے سائلین حضرت پیر حق خطیب بادشاہ سرکار کی خاص عنایت سے فیض پا کر جاتے ہیں۔ برطانیہ میں دربار عالیہ بلاوڑہ شریف کے خادم خاص سماجی و مذہبی شخصیت راجہ آفتاب شریف کا کہنا تھا کہ ھم نے نئے سال پر بھی ختم نبوت کانفرنس منعقد کی اور ختم نبوت کانفرنس کا تسلسل جاری رہے گا چند ہفتوں تک حضرت پیر حق خطیب بادشاہ سرکار برطانیہ کے دورے پر آئیں گے اور محافل کا سلسلہ کرونا وائرس کی وبا کے بعد دوبارہ تسلسل سے شروع ہو جائے گا۔

بر طانیہ کی ممتاز مزہبی اور کاروباری شخصیت حاجی ظفر کا کہنا تھا کہ سب ساتھیوں کا دلی شکریہ جنہوں نے روحانی محفل کی رونق کو دوبالا کیا امید ہے آئندہ بھی تعاون جاری رکھیں گے۔ حافظ ناصر کا کہنا تھا کہ آقائے دو جہاں کی ولادت باسعادت کے سلسلہ میں رکھی گئی روحانی محفل میں بچوں بڑوں اور خواتین نے شرکت کی دیار غیر میں ایسی محافل کا انعقاد ضروری ہے تاکہ ہماری نوجوان نسل اس سے مستفید ہو سکے۔ حا فظ جاوید کا کہنا تھا کہ محفل میں شریک سب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چاہنے والے  اور اپنے مرشد کے عقیدت مند ہیں انکا کہنا تھا کہ ہمارے مرشد کے دو ہی مشن ہیں زندگی میں ایک انسانیت کی خدمت دوسری تاجدار ختم نبوت کا پیغام پوری دنیا میں پھیلانا ہے انہیں نے دنیا کے سامنے یہ بات ثابت کر دی کہ وہ ایک سچے عاشق رسول ہیں ۔ محفل میں شرکت کرنے والے سائیلن کی مشکلات میں آسانیوں کے لیے پیر حضرت حق خطیب بادشاہ سرکار نے خصوصی دعا اور دم بھی کیا۔

دربار عالیہ بلاوڑہ شریف برطانیہ کے زیر انتظام نئے سال کی آمد پر تاجدار ختم نبوت کانفرنس کو منانے کے لیے ثنا خواں مصطفیٰ نے گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کر کے حاضرین محفل کے ایمان کو تازگی بخشتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

لاہور، کراچی سمیت کئی شہروں میں گیس کی قلت

Next Post

ایم کیو ایم چاہتی ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوں، سعید غنی

Related Posts
Total
0
Share