Reg: 12841587     

ایم کیو ایم چاہتی ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوں، سعید غنی

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان چاہتی ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم کو یقین ہے اگر دو چار ماہ میں بلدیاتی الیکشن ہوئے تو ان کا حشر بھی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) جیسا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا سندھ سے صفایا ہوچکا ہے، پتا نہیں یہ کیا کھا کر یا نشہ کر کے آتے ہیں جو کہتے ہیں کہ سندھ میں اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ارسطو جنہیں وزارت سے برطرف کردیا گیا تھا، وہ ارسطو فرماتے ہیں سندھ کا بلدیاتی قانون پاکستان کے لیے خطرہ ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ اسمبلی میں ترامیم لائیں، دلائل دیں ہوسکتا ہے ہم آپ کی بات مان لیں، گورنر سندھ کے اعتراضات کے بعد قانون میں ترمیم بھی کی گئی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پتا چلا ایک صاحب کو پی ٹی آئی سندھ کا صدر بنایا گیا ہے، خوشی ہے بچی کچھی پی ٹی آئی ہے اب وہ بھی ختم ہوجائے گی، یہ گندم غائب ہونے والی بات بھی غلط ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مختلف ملز کو محکمہ خوراک قرض پر گندم فراہم کرتا ہے، کچھ ملز دیوالیہ ہوگئیں اور ادائیگی نہیں کرسکیں۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ فردوس شمیم نے اسمبلی میں استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا، ہم انتظار کررہے ہیں کہ وہ کب استعفیٰ دیں گے۔ 

پی پی رہنما نے کہا کہ جن کاندھوں پر بیٹھے ہیں وہ آپ کی نالائقیوں کابوجھ اٹھا کرتھک چکے ہیں،ان کی نالائقیوں کی وجہ سے ملک کو خطرہ ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ابھی نئے سال کا آغاز ہوا ہی تھا کہ وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، ماہر معیشت کہتے رہے ہیں آئی ایم ایف سے معاہدہ ملک دشمنی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اولڈہم:نئےسال کی آمد پرتاجدارختم نبوتﷺکانفرنس کی روح پرورمحفل کا انعقاد کیا گیا

Next Post

پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر کا آغاز کراچی سے ہو چکا، وفاقی ماہرین صحت

Related Posts
Total
0
Share