Reg: 12841587     

چین کا جوہری ہتھیاروں کو جدید بنانے کا اعلان

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

چین نے جوہری ہتھیاروں کو جدید بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین جوہری ہتھیاروں کو جدید بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ سیفٹی ایشوز  کی وجہ سے جوہری ہتھیاروں کو جدید بنایا جارہا ہے۔

دوسری جانب امریکا، برطانیہ، روس، فرانس اور چین نے جوہری ہتھیاروں کا پھیلاؤ روکنے اور جوہری تنازع سے بچنے پر اتفاق کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے پانچوں مستقل ممبران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جوہری جنگ جیتی نہیں جاسکتی اور نہ ہی لڑی جانی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بہاولپور: ساڑھے 3 سال کے بچے پر مقدمہ درج

Next Post

سندھ اسمبلی کے باہر جماعت اسلامی کے دھرنے کا پانچواں دن

Related Posts

روچڈیل کونسل کے چیئر آف پلاننگ اینڈ لائسنسنگ کونسلر شکیل احمد نے ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت خالد چوہدری کے اعزاز میں ایسٹرن ریسٹورنٹ روچڈیل میں پر تکلف عشائیہ دیا

روچڈیل سے بیورو رپورٹ چیئر آف پلاننگ اینڈ لائسنسنگ کونسلر شکیل احمد نے ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت…
Read More
Total
0
Share