مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز
ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک اور صوبۂ سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں تھنڈر سیلز بننے کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں پھر بارش شروع ہو گئی۔
ماہرینِ موسمیات کے مطابق شہر کے وسطی علاقوں میں بوندا باندی ہو رہی ہے، مشرق اور شمال مشرق میں بننے والا سیل بھی شدت پکڑ رہا ہے۔
رات گئے کراچی بھر میں شدید موسلا دھار بارش ہونے کے باعث مختلف سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا تھا۔
بارش ہوتے ہی انتظامیہ نے فوری ایکشن لیا اور اب تک اکثر سڑکوں پر سے پانی کی نکاسی کر دی گئی ہے۔
رات ہونے والی بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے گلشنِ معمار کے گھر میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
شہر میں بارش ہوتے ہی مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔