Reg: 12841587     

پی ایس ایل7 کے کووڈ پروٹوکولز ترتیب، سختی سے عمل ہوگا

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کا 7 واں ایڈیشن شیڈول کے مطابق منعقد کروانے کی حکمت عملی بنا لی ہے ، کوویڈ پروٹوکولز بھی ترتیب دے دیئے ہیں جن پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرنچائز ز کے ساتھ مل کر دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پاکستان سپر لیگ 7 کے کامیاب اور شیڈول کے مطابق کروانے کے لیے پروٹوکولز بنا لیے ہیں جن پر سختی سے عمل کیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل سے وابستہ افراد کیلئے 3 روز کا قرنطینہ لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ ملکی اور غیر ملکی افراد 20 جنوری سے قرنطینہ میں داخل ہو جائیں گے۔

کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں متاثرہ شخص کیلئے 10 روز کی آئسولیشن لازمی ہوگی ۔

میچ کے انعقاد کے لئے 13 کھلاڑیوں کا دستیاب ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے، 13 سے کم کھلاڑی دستیاب ہوئے تو میچ ممکن نہیں ہوگا۔

پی ایس ایل کے دوران کھلاڑیوں کی فیملیز کو ساتھ رہنے کی اجازت نہیں ہوگی ، میچ کے انعقاد کیلئے 13 کھلاڑیوں کا دستیاب ہونا لازمی ہوگا ۔

ایونٹ کے دوران کورونا پھیلنے کی صورت میں ایونٹ 7 روز کیلئے معطل کر کے ری شیڈول کیا جائے گا۔

پی ایس ایل کیلئے 24 مقامی کھلاڑیوں کا ریزرو پول تیار ہوگا، اس میں شامل کھلاڑی 20 جنوری سے ہی قرنطینہ میں داخل ہو جائیںگے، اس ریزرو پول سے ضرورت پڑنے پر کھلاڑیوں کو لیا جا سکے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 27 فروری تک ہی ایونٹ ختم کرنے کی حکمت عملی بنائی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بہتر ہوگا 27 فروری کو مل کر لانگ مارچ ہو، خواجہ آصف

Next Post

اہم معاملات، سعودی وزیر خارجہ چین پہنچ گئے

Related Posts
Total
0
Share